تاریخ شائع کریں2020 15 October گھنٹہ 19:35
خبر کا کوڈ : 478895

واشنگٹن نے سوڈان کو 24 گھنٹےکا الٹی میٹم دے دیا۔

امریکہ نے سوڈان کو اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کیلئے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
واشنگٹن نے سوڈان کو 24 گھنٹےکا الٹی میٹم دے دیا۔
امریکہ نے سوڈان کو اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کیلئے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ سعودی اخبار الشرق نے سوڈان کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ واشنگٹن نے سوڈان کو اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کیلئے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم دیا ہے۔

سوڈان کے سرکاری ذرائع کے مطابق یہ الٹی میٹم امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے قریب ہونے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

سوڈان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوڈان کو دہشتگردوں کی لسٹ سے نکالنے اور تعلقات کی برقراری کیلئے امریکہ اور سوڈان کے مابین مذاکرات تعطل سے دوچار ہوئے ہیں۔

سوڈان گزشتہ ایک سال سے اس کوشش میں ہے کہ اس کا نام امریکہ کی بلیک لسٹ سے نکل جائے اور امریکہ اسے نام نہاد دہشتگردوں کی فہرست سے نکال دے۔

سوڈان پر اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کیلئے امریکا کا دیاو ایسے میں جاری ہے کہ جب سوڈان کی  مجمع فقہ اسلامی نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے روابط کی برقراری کو حرام قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 13 اگست کو باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے جس کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcaoanym49n0a1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ