تاریخ شائع کریں2020 15 October گھنٹہ 17:41
خبر کا کوڈ : 478880

بھارتی ہائی کمیشن کی 4 مجرمان کی رہائی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست،

بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے 4 مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن کی 4 مجرمان کی رہائی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست،
رپورٹ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے اپنے 4 مجرمان کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، بھارتی ہائی کمیشن اور قیدیوں نے بیرسٹر ملک شاہ نواز نون کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ  بھارتی قیدی برچو، بنگ کمار، ستیش بھگ اور سونو سنگھ کو رہا کیا جائے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا  کہ لاہور جیل میں قید 3 بھارتی مجرم اور کراچی جیل کے ایک مجرم  کو پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گرد کاروائیوں پر سزا ہوئی ، جیل میں موجود بھارتی قیدی اپنی سزا پوری کر چکے،  قانونی طور پر ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ جیل میں قید رہیں، سزا پوری کرنے کے بعد قیدیوں کو جیل میں رکھنا آئین پاکستان کے تحت دی جانے والے حقوق کی خلاف ورزی ہے، قیدیوں کو رہا کرکے واپس بھارت بھیجنے کی ہدایت کی جائے، اور قیدیوں کو ان کے ملک بھارت میں بھیجنے کے لئے انتظامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کل جسٹس محسن اختر کیانی کے پاس سماعت کے لیے مقرر کردی۔
https://taghribnews.com/vdcevv8e7jh8fvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ