تاریخ شائع کریں2020 15 October گھنٹہ 00:12
خبر کا کوڈ : 478842

پومپیو کی سعودی عرب کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے ترغیب۔

پومپیو نے سعودی عرب کو ترغیب دی ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کریں۔
پومپیو کی سعودی عرب کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے ترغیب۔
امریکا کی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کو ترغیب دی ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کریں جس سے دیگر خلیجی ممالک کو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں آسانی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے بعد پومپیو نے کہا کہ ہمارا مشترکہ مقصد خطے میں امن و سلامتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بحرین نے متحدہ عرب امارات کے ہمراہ وائٹ ہاوس میں اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے اور وہ اپنی خارجہ پالیسی سے متعلق امور پر سعودی عرب سے مشاورت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں امید ہے کہ سعودی عرب بھی تعلقات قائم کرنے پر سوچے گا، ابراہم معاہدے (متحدہ عرب امارات اور بحرین کا اسرائیل سے معاہدے) کی کامیابی کے لیے ان کی اب تک کی گئی کوششوں پر شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں’۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل اسرائیل سے عرب ممالک کے تعلقات کو ایک کامیابی گردانتے ہیں۔ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ سعودی عرب بھی ‘صحیح وقت پر’ اسرائیل کو تسلیم کرے گا۔

ایران کے خلاف سخت موقف رکھنے کے باعث ٹرمپ کے ساتھ خلیجی ممالک کے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔ پومپیو کا کہنا تھا کہ ’امریکا، سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کا ایک جامع پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس سے شہریوں کا تحفظ اور امریکی روزگار برقرار رہے گا’۔
https://taghribnews.com/vdcc04q0i2bqm48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ