تاریخ شائع کریں2020 12 October گھنٹہ 16:36
خبر کا کوڈ : 478595

پاکستان :آج 12 اکتوبر کی سہہ پہر تک مزید 385 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان، ایک مرتبہ پھر کیسز کی تعداد بڑھی ہے اور موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر دوسری لہر کا بھی خدشہ پے۔
پاکستان :آج 12 اکتوبر کی سہہ پہر تک مزید 385 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
پاکستان، دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس کی صورتحال خطے کے دیگر ممالک سے قدر بہتر ہے، تاہم گزشتہ کچھ روز سے ایک مرتبہ پھر کیسز کی تعداد بڑھی ہے اور موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر دوسری لہر کا بھی خدشہ پے۔

ملک میں مجموعی طور پر اب تک 3 لاکھ 19 ہزار 317 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 3 لاکھ 4 ہزار 185 صحتیاب جبکہ 6 ہزار 580 انتقال کر چکے ہیں۔ پاکستان میں آج 12 اکتوبر کی سہہ پہر تک مزید 385 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 10 مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ 727 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 552 ہے۔

آج رپورٹ ہونے والے کیسز میں سندھ کے 163 کیسز اور 6 اموات، خیبرپختونخوا کے 19 کیسز ایک موت اور بلوچستان 5 کیسز وہ تھے جو گزشتہ روز کے اعداد و شمار تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد سے اب تک وبا کی صورتحال میں خاصی بہتری آچکی ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔

اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ تشویش ناک صورتحال جون کے مہینے میں دیکھنے میں آئی، اس ماہ کے دوران یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہزار اور اموات 100 سے زائد تک جا پہنچی تھیں۔

بعد ازاں جولائی کے مہینے میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن نظر آئی اور کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور پھر اگست اس میں مزید بہتری رپورٹ ہوئی۔ گزشتہ ماہ میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بہتر ہونے کے بعد 6 ماہ سے زائد عرصے سے بند تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا گیا تھا تاہم ستمبر کے اواخر سے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchw6nkm23nqmd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ