تاریخ شائع کریں2020 11 October گھنٹہ 20:01
خبر کا کوڈ : 478496

مولانا عادل خان  پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی عالمی سازش

علامہ باقرعباس زیدی نےجامعہ فاروقیہ کے پرنسپل اور معروف دیوبند عالم دین مولانا سلیم اللہ خان کے فرزند مولانا ڈاکٹرعادل خان کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو شہر کا امن تباہ کرنے کی ملک دشمن قوتوں کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت واقع میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرے۔
مولانا عادل خان  پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی عالمی سازش
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ جامعہ فاروقیہ کے پرنسپل مولانا ڈاکٹرعادل خان  پر قاتلانہ حملہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی عالمی سازش کا شاخسانہ اور شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔

علامہ باقرعباس زیدی نےجامعہ فاروقیہ کے پرنسپل اور معروف دیوبند عالم دین مولانا سلیم اللہ خان کے فرزند مولانا ڈاکٹرعادل خان کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کو شہر کا امن تباہ کرنے کی ملک دشمن قوتوں کی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت واقع میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرے۔

علامہ باقرعباس زیدی نے کہاکہ مولانا عادل خان کےاس افسوسناک سانحے پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، سندھ حکومت قاتلوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے اور اس سازش کو بے نقاب کرے۔
https://taghribnews.com/vdchw6nk-23nqkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ