تاریخ شائع کریں2020 7 October گھنٹہ 23:38
خبر کا کوڈ : 478138

ایران اور آئی اے ای اے کے مابین باہمی تعاون کا فروغ

ایران ایک خودمختار ملک ہے اور ایجنسی کے ساتھ اس کا اتفاق رائے سفارتکاری کا درخشاں لمحہ ہے: آئی اے ای اے
ایران اور آئی اے ای اے کے مابین باہمی تعاون کا فروغ
جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے ایران کی خودمختار پر زور دیتے ہوئے ایجنسی اور تہران کے درمیان ہونے والے حالیہ اتفاق رائے کو "سفارتکاری کا درخشاں لمحہ" قرار دیا ہے۔

رفائل گروسی نے سوئزرلینڈ سے شائع ہونے والے اخبار نویے زوریخر زیتونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران، عراق کی طرح سن دو ہزار تین کے بعد سے مقبوضہ ملک نہیں ہے جہاں غیر ملکی معائنہ کار اقوام متحدہ کی حمایت سے آزادی کے ساتھ رفت و آمد کر سکتے ہیں بلکہ وہ ایک خودمختار ملک ہے ۔

انھوں نے کہا کہ تبادلۂ خیالات کے بعد ایران نے اپنے دو مراکز کے معائنے کی اجازت دی ہے اور یہ سفارتکاری کا ایک درخشاں لمحہ ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف امریکہ اور اسرائيل کے دعووں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی مواد اور آئزوٹوپس کے معائنے کے لیے انتہائی پیشرفتہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور اسرائيل کا کہنا ہے کہ ایران نے اپنے ایٹمی مراکز کی صفائي کر دی ہے اور اب وہاں معائنے کا کوئي فائدہ نہیں ہے۔ رفائل گروسی نے معائنے کے نتائج کے بارے میں کہا کہ ایران کے ایٹمی مراکز کا تجزیہ اب بھی جاری ہے اور یہ کوئي عمومی نمائش کا موضوع نہیں ہے۔ اگر ہمیں کوئي قابل توجہ چیز ملتی تو ہم پہلے ایران سے اس کے بارے میں پوچھتے۔
https://taghribnews.com/vdcaeanya49n061.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ