تاریخ شائع کریں2020 2 October گھنٹہ 19:05
خبر کا کوڈ : 477628

یمن کے خلاف سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن کے سبھی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے فوج اور عوامی رضاکار فورس کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ یمنی افواج قبائل کے تعاون سے مآرب کا علاقہ آزاد کرانے کے قریب پہونچ چکی ہیں۔ ​​​​​​​
یمن کے خلاف سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری
یمن کے خلاف وحشیانہ سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین حملوں میں کئی مکانات کو نقصان پہنچنے اور کئی افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے رہائشی علاقوں پر حملے کئے جس کے نتیجے میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

سعودی آلہ کاروں نے صوبہ الحدیدہ کے الحوک شہر پر توپوں سے گولے داغے جس کے نتیجے میں 2 یمنی خواتین شہید اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ اس سے چند روز قبل بھی مغربی صوبے الحدیدہ کے شہر الحوک پر شدید گولہ باری کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور ایک کم سن بچی اور اس کی ماں شہید جبکہ تین خواتین زخمی ہو گئی تھیں۔

سعودی حکومت کی سرکردگی میں قائم یمن مخالف فوجی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجی اس ملک کے مختلف علاقوں کو مسلسل وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن کے سبھی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے فوج اور عوامی رضاکار فورس کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ یمنی افواج قبائل کے تعاون سے مآرب کا علاقہ آزاد کرانے کے قریب پہونچ چکی ہیں۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ یمنیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdx50ojyt0596.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ