تاریخ شائع کریں2020 30 September گھنٹہ 21:12
خبر کا کوڈ : 477498

روس کی خیلج فارس کے مسائل حل کرنے پر تاکید

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے خلیج فارس کے عرب ممالک اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی جس میں خطے کے پائیدار استحکام کے حصول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا
روس کی خیلج فارس کے مسائل حل کرنے پر تاکید
روس کے وزیر خارجہ نے تمام فریقوں کے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر خلیج فارس کے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔

تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے خلیج فارس کے عرب ممالک اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی جس میں خطے کے پائیدار استحکام کے حصول کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے اس آن لائن اجلاس میں تمام فریقوں کے جا‏ئز تحفظات و مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارتی طریقوں سے خلیج فارس کے علاقے میں تنازعات کے حل پر زور دیا۔

روس کی وزارت خارجہ کے مطابق اس آنلائن اجلاس میں علاقے کے تمام ممالک کی شرکت سے مشترکہ خطرات اور چیلنجوں کا جواب دینے کے لئے ایک تعمیری اور متحدہ منصوبہ بندی اور میکانزم کے ذریعے خلیج فارس کے علاقے میں پائدار استحکام کی راہوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

لاؤروف نے اس سلسلے میں جرمنی اور ایران کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کے سربراہی اجلاس کے لئے روسی صدر ولادیمیر پوتین کی تجاویز کی یاد دہانی بھی کرائی۔

بحرین، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ہیں۔
https://taghribnews.com/vdci3ya5vt1ay52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ