تاریخ شائع کریں۹ مهر ۱۳۹۹ گھنٹہ ۲۱:۰۱
خبر کا کوڈ : 477496

امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ/ قدس بریگیڈ کے 3 جوان شہید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے نیک شہر میں دہشت گردوں نے قدس بریگیڈ کی گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3اہلکار شہید ہوگئے
امریکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ/ قدس بریگیڈ کے 3 جوان شہید
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے نیک شہر میں دہشت گردوں نے قدس بریگیڈ کی گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3اہلکار شہید ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں نے کل شام قدس بریگیڈ کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی دو گاڑیوں پر کل شام دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں قدس بریگیڈ کے 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہوا۔

اس واقعہ میں 2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے جن کی شناخت کا کام جاری ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

امریکا اور غاصب صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنے مذموم اہداف کے حصول کے لئے دہشت گرد گروہوں اور انقلاب مخالف عناصر کی حمایت کر رہے ہیں تاہم ایرانی قوم اور سکیورٹی فورسز کی ہوشیاری سے دشمن طاقتیں اپنے مذموم اہداف میں ناکام رہی ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcgyu9t3ak9ut4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس