تاریخ شائع کریں۹ مهر ۱۳۹۹ گھنٹہ ۲۰:۵۴
خبر کا کوڈ : 477495

امریکہ خطے میں داعش کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے

سید حسن نصر اللہ نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر کویت کے ولیعہد ، کویت کی پارلیمنٹ  اور کویتی عوام کو تعزيت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امیر کویت نے ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سلسلے میں دباؤ کا مقابلہ کیا اور ہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا ،اور لبنان کی اندرونی جنگ کے خاتمہ کے سلسلے میں ہم امیر کویت کے مثبت کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
امریکہ خطے میں داعش کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے خطے میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی خطے میں داعش کو دوبارہ احیاء کرنے کی تلاش و کوشش جاری ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر کویت کے ولیعہد ، کویت کی پارلیمنٹ  اور کویتی عوام کو تعزيت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امیر کویت نے ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سلسلے میں دباؤ کا مقابلہ کیا اور ہمیشہ فلسطینیوں کا ساتھ دیا ،اور لبنان کی اندرونی جنگ کے خاتمہ کے سلسلے میں ہم امیر کویت کے مثبت کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کویت نے 33 روزہ جنگ میں ٹھوس مؤقف اپنایا اور اسرائيل کے ہاتھوں تباہ شدہ لبنان کی تعمیر نو میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے خطے میں امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں ایک بار پھر داعش کو زندہ کرنا چاہتا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے امارات اور بحرین کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کوتاریخی غلطی قراردیتے ہوئے کہا کہ عرب اقوام بحرین اور امارات کے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گي۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنان کے داخلی امور پر ایران کی کوئی مداخلت نہیں ۔ حزب اللہ لبنان اور امل تحریک فیصلے اپنے فیصلے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے فرانس کے صدر میکرون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لبنانی عوام کی مدد کے سلسلے میں فرانس کے منصوبہ کا استقبال کیا لیکن ہم فرانس کو لبنان کا قیم بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔
http://www.taghribnews.com/vdcf1edjtw6deja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس