QR codeQR code

آیت اللہ تسخیری عدم احترام کے سلسلے میں بہت زیادہ حساس تھے

30 Sep 2020 گھنٹہ 20:35

آیت اللہ تسخیری کے حق میں سب سے بہترین کلمات مقام معظم رہبری نے ادا کئے ہیں جن میں آپ نے انہیں عالم اسلام کی ایک برجستہ شخصیت، عالم، مجاہد، اسلام اور تشیع کی زبان ناطق قرار دیا ہے


عالمی جلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام شیخ حمید شہریاری نے کہا ہے کہ  آیت اللہ تسخیری تقریب کے مبلغ تھے اور ایک تقریبی شخصیت کے حامل تھے۔ 

تقریب نیوز کے مطابق حجت الاسلام شہریاری نے بدھ کے روز بیروت میں منعقدہ ویبینار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ تسخیری ان تمام امور کے سلسلے میں بہت زیادہ حساس تھے جن کی وجہ سے اسلامی وحدت اور تقریب کو نقصان پہنچتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آیت اللہ تسخیری کا یہ موقف دراصل اسلامی رسالت کے بلند و بالا اہداف کے سلسلے میں انکے ایمان کی وجہ سے تھا، وہ اہداف جو بشریت نے خداوند متعال کی جانب سے بشریت کے کمال کے حصول کی راہ کو طے کرنے کے لئے بنائے ہیں۔ اور اس ہدف کے سامنے مذہبی اختلافات دراصل بہت کم رنگ اور بے معنی ہیں۔ 

حجت الاسلام شہریاری نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ تسخیری اسی طرح دوسروں کے عدم احترام کے سلسلے میں بھی بہت حساس تھے اور ہمیشہ پغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مشرکوں سے خطاب «وَإِنَّا أَوْ إِيَّاكُمْ لَعَلَى هُدًى أَوْ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ »  دہرایا کرتے تھے کہ پیغمبر اکرم حالانکہ ہدایت پروردگار پر یقین رکھتے تھے لیکن پھر بھی ان کی ذمہ داری تھی کہ مشرکوں سے اس انداز سے بات کریں کہ ان سے گفتگو کی راہ کھلی رہے۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ تسخیری تقریب کی دعوت کے ساتھ ساتھ میانہ روی اور اعتدال کی بھی دعوت دیا کرتے تھے کیونکہ یہ ایک اسلامی بنیاد ہے اور قرآن کریم، سنت رسول اللہ ص اور تعلیامت اہلیبیت ع نے بھی ہمیں اس بات کا درس دیا ہے۔

آپ نے مزید کہا کہ آیت اللہ تسخیری کے حق میں سب سے بہترین کلمات مقام معظم رہبری نے ادا کئے ہیں جن میں آپ نے انہیں عالم اسلام کی ایک برجستہ شخصیت، عالم، مجاہد، اسلام اور تشیع کی زبان ناطق قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 477490

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/477490/آیت-اللہ-تسخیری-عدم-احترام-کے-سلسلے-میں-بہت-زیادہ-حساس-تھے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com