QR codeQR code

شہر کلیولینڈ کے عوام کا نسل پرستی اور ناانصافیوں کے خلاف مظاہرہ،

30 Sep 2020 گھنٹہ 17:14

ریاست اوہائیو: پارک لیگن میں جمع ہزاروں مظاہرین کا ناانصافیوں اور نسلی امتیاز کے خاتمے کا مطالبہ


ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ کے عوام نے اس مقام کے سامنے جمع ہوکے نسل پرستی اور ناانصافیوں کے خلاف مظاہرے کیا جہاں صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا ٹی وی مباحثہ منعقد کیا جا رہا تھا۔

ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان ٹیلی ویژن مباحثے کے مقام سے محض پانچ منٹ کے فاصلے پر واقع پارک لیگن میں جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین ناانصافیوں اور نسلی امتیاز کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے درمیان مباحثے سے محض چند گھنٹے پہلے ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا سیاہ فاموں کی زندگی اہم ہے اور نسل پرستی ختم کرو جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ سمیت امریکہ کے متعدد شہروں میں نسل پرستی اور سیاہ فاموں کے خلاف پولیس کے تشدد اور حتیٰ قتل کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

امریکہ میں جاری مظاہروں کے دوران اب تک سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 477472

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/477472/شہر-کلیولینڈ-کے-عوام-کا-نسل-پرستی-اور-ناانصافیوں-خلاف-مظاہرہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com