تاریخ شائع کریں۷ مهر ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۷:۳۲
خبر کا کوڈ : 477257

لبنان میں آیت اللہ تسخیری کی یاد میں ویبینار منعقد کیا جائے گا

لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل اتاشی کے دفتر نے" آیت اللہ تسخیری، فقیہ گفتمان و دنیا گرد وحدت جو" کے عنوان سے ایک ویبنار کا اہتمام کیا ہے
لبنان میں آیت اللہ تسخیری کی یاد میں ویبینار منعقد کیا جائے گا
لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل اتاشی کے دفتر نے" آیت اللہ تسخیری، فقیہ گفتمان و دنیا گرد وحدت جو" کے عنوان سے ایک ویبنار کا اہتمام کیا ہے۔

تقریب نیوز کے مطابق لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل اتاشی کے دفتر نے" آیت اللہ تسخیری، فقیہ گفتمان و دنیا گرد وحدت جو" کے عنوان سے ایک ویبنار کا اہتمام کیا ہے جو بدھ کی شام ساڑھے پانچ بجے منعقد کیا جائے گا۔

اس ویبنار میں اداررہ فرھنگ و ارتباطات اسلامی کے سربراہ ابوذر ابراہیمی ترکمان، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ شیخ حمید شہریاری، مجلس اعلائے شیعہ لبنان کے سربراہ شیخ عبدالامیر قبلان، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ نعیم قاسم، اور فلسطین کی نمائندہ جماعت حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گفتگو کریں گے۔

کانفرنس میں دیگر اسلامی اور غیر اسلامی ممالک سے اہم اور سرگرم سیاسی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گے۔

اس ویبنار کو سوشل سروسز فراہم کرنے والی ویب سائیٹ زوم پر «۲۷۵ ۰۸۵ ۸۹۴۹» پاسورڈ کے ذریعے اور درج ذیل لنک پر لائیو دیکھا جاسکتا ہے۔
 
 « http://www.u-news.net/ar/۲۰/۱۰/۲۶۷۷/Live-%۷C-Unews-Agency.htm»
 
http://www.taghribnews.com/vdcbszbazrhbz5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس