QR codeQR code

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کے نئے اعداد و شمار

28 Sep 2020 گھنٹہ 16:50

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اس وائرس سے ہلاکت خیزی کا سلسلہ اب بھی تھمتا نظر نہیں آ رہا ہے


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اس وائرس سے ہلاکت خیزی کا سلسلہ اب بھی تھمتا نظر نہیں آ رہا ہے۔

چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والی عالمی وبا کووڈ- ۱۹ سے ہلاکتوں کی عالمی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ 91 ہزار 309 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں، 10 لاکھ  سے زائد ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 76 لاکھ 47 ہزار 689 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 353 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 44 لاکھ 44 ہزار 474 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 9 ہزار 177 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 72 لاکھ 87 ہزار 593 ہو چکی ہے۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ جبکہ روس، کولمبیا، پرو، اسپین، میکسیکو، ارجنٹائن، جنوبی افریقہ، فرانس، چلی، ایران اور برطانیہ چوتھے سے 14 ویں نمبر پر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 477253

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/477253/دنیا-بھر-میں-کورونا-سے-ہلاکتوں-کے-نئے-اعداد-شمار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com