تاریخ شائع کریں2020 28 September گھنٹہ 16:01
خبر کا کوڈ : 477243

امریکی سفیر بغداد سے واپس

امریکہ کی جانب سے بغداد میں اپنے سفارتخانہ کو بند کرنے سے متعلق شائع اور نشر ہونے والی خبروں کے ساتھ ہی کل رات بعض ذرائع ابلاغ من جملہ اسکائی نیوز نے بغداد سے امریکی سفیر کے چلے جانے کی خبر دی ہے
امریکی سفیر بغداد سے واپس
امریکہ کی جانب سے بغداد میں اپنے سفارتخانہ کو بند کرنے سے متعلق شائع اور نشر ہونے والی خبروں کے ساتھ ہی کل رات بعض ذرائع ابلاغ من جملہ اسکائی نیوز نے بغداد سے امریکی سفیر کے چلے جانے کی خبر دی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے بغداد میں اپنے سفارتخانہ کو بند کرنے سے متعلق شائع اور نشر ہونے والی خبروں کے ساتھ ہی کل رات اسکائی نیوز نے کہا کہ امریکی سفیر میتھیو ٹولر بغداد سے چلے گئے ہیں۔

اسکائی نیوز نے بریکنگ نیوز دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر بغداد سے اربیل میں امریکی قونصل خانہ چلے گئے ہیں اور اس خبر کو عراقی ذرائع ابلاغ من جملہ السومریہ نے بھی نشر کیا۔ تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ تاہم اسکائی نیوز نے دعوی کیا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کو بند کرنے کا اعلان آج  پیر کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مایک پومپئو نے عراقی حکام کو دھمکی دی تھی کہ وہ بغداد میں امریکی سفارتخانے کو بند کر دیں گے۔

عراق کے صدر برہم صالح نے گزشتہ پیر کے روزعراق کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے ہونے والی ملاقات کے دوران کہا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مایک پومپئو نے ان سے کہا تھا کہ اگرعراق میں امریکی سفارتخانہ اور امریکی فوجیوں پر ہونے والے حملے بند نہ ہوئے تو امریکہ بغداد میں اپنے سفارتخانے کو بند کر دے گا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ بغداد میں امریکی سفارتخانے کو بند کرنے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے،  بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پرمتعدد بار راکٹ داغے گئے۔
https://taghribnews.com/vdcgtu9twak9ux4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ