تاریخ شائع کریں۷ مهر ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۵:۵۴
خبر کا کوڈ : 477241

امریکہ میں الیکشن سروے جو بائیڈن کی سبقت

امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کرائے گئے ایک تازہ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن سے کافی پیچھے رہ گئے ہیں
امریکہ میں الیکشن سروے جو بائیڈن کی سبقت
امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کرائے گئے ایک تازہ سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن سے کافی پیچھے رہ گئے ہیں۔

واشنگنٹن پوسٹ اور ای بی سی ٹیلی ویژن چینل کی تازہ ترین مشترکہ سروے رپورٹ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 10 فیصد آگے ہیں اور ان کی مقبولیت کا گراف دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔

تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکہ کے موجودہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہ نسبت زیادہ ووٹ حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی، سیاہ فاموں کی تحریک اور ان کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ صدارتی انتخابات میں انہیں کافی نقصان پہنچ سکتا ہے اور ٹرمپ کی متضاد پالیسیاں، اخلاقی و مالی بد عنوانیوں کے علاوہ ان کی بد انتظامی ان کی محبوبیت میں خاصی کمی کا سبب بنی ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdceef8ezjh8fwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس