QR codeQR code

گلگت بلتستان  میں اصلاحات لائیں گے

28 Sep 2020 گھنٹہ 15:50

نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تجویز ماننے کے باوجود اپوزیشن نے ہی کمیٹی کا بائیکاٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہے یا نہ چاہے گلگت بلتستان  میں اصلاحات لائیں گے


پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کمیٹی بلاول بھٹو کی تجویز پر ہی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تجویز ماننے کے باوجود اپوزیشن نے ہی کمیٹی کا بائیکاٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہے یا نہ چاہے گلگت بلتستان  میں اصلاحات لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء استعفے نہیں دیں گے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا پتہ ہی نہیں تو مقبولیت کیسی۔؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت موجود ہی نہیں، اس لیے دھڑے بننے کا خدشہ تو رہے گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن مایوس ہیں، پنجاب میں لیگی دھڑے نے نواز شریف کی اداروں کے خلاف تقریر پر اظہار مایوسی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اپنے پیسوں کے تحفظ کے علاوہ کوئی دلچسپی نہیں۔ وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ نواز شریف نے قومی اداروں کے خلاف بات کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کھلاڑی ہیں نہ ہی کوئی کردار رکھتے ہیں، ان کی اور آصف علی زرداری کی دلچسپیاں مختلف ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ تفتیش کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کی بہت ضرورت ہے، شہباز شریف نے تھانوں پر رقم خرچ کی، لیکن نظام کو بہتر کرنے پر توجہ نہیں دی۔


خبر کا کوڈ: 477240

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/477240/گلگت-بلتستان-میں-اصلاحات-لائیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com