تاریخ شائع کریں2020 28 September گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 477238

پاکستان کے سابق صدر پر فرد جرم عائد

پاکستان کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان کے سابق صدر اور سیاسی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی
پاکستان کے سابق صدر پر فرد جرم عائد
پاکستان کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان کے سابق صدر اور سیاسی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں میگا منی لانڈرنگ کیس سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر آصف زرداری اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کے ضمنی ریفرنس میں آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کر دی۔ حسین لوائی، طحہ رضا، محمد عمیر، مصطفی مجید، سلمان یونس، عمران خان، محمد اورنگزیب اور بلال شیخ سمیت مجموعی طور پر 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کرنے کی استدعا کردی۔

آصف زرداری نے فوری ٹرائل روکنے کی بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے، جعلی اکاؤنٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں ریفرنس خارج کیا جائے۔
https://taghribnews.com/vdcae0nya49n0u1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ