تاریخ شائع کریں2020 28 September گھنٹہ 15:21
خبر کا کوڈ : 477232

کشمیر میں فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی زیر قبضہ کشمیر کے علاقے ضلع پلوامہ میں مبینہ سرچ آپریشن کی آڑ میں فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا
کشمیر میں فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
بھارتی زیر قبضہ کشمیر کے علاقے ضلع پلوامہ میں مبینہ سرچ آپریشن کی آڑ میں فورسز نے دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہید ہونے والے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کے لیے بے بنیاد الزام لگائے اور ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جسے شہداء کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے شواہد پیش کرکے جھوٹا ثابت کردیا۔

قابض بھارتی فوجی نے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر سیکڑوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور اس ظلم و بربریت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک ماہ قبل شہید ہونے والے نوجوانوں سے متعلق ثابت ہوگیا ہے کہ تینوں نوجوان تعلیم اور روزگار کی غرض سے وادی میں آئے تھے جنہیں بھارتی فوج نے عسکریت ثابت کرکے گولیاں مار کر جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcexf8ewjh8fwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ