تاریخ شائع کریں2020 27 September گھنٹہ 20:51
خبر کا کوڈ : 477150

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کی دھمکی،،

ایران پر اسلحہ جاتی پابندیوں کی مدت میں توسیع کے مخالف ممالک پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔کلی کرافٹ کی دھمکی
اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کی دھمکی،،
اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے دھمکی دی ہے کہ ایران پر اسلحہ جاتی پابندیوں کی مدت میں توسیع کے مخالف ممالک پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کلی کرافٹ نے سی بی ایس نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے واشنگٹن کے ایران مخالف اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ملک قرارداد بائیس اکتیس کی خلاف ورزی کرے گا اس پر بھی پابندیائں عائد کی جائیں گی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اکثر اراکین کی جانب سے ایران پر اسلحہ جاتی پابندیوں کی مخالفت کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے بیس ستمبر کو دعوی کیا تھا کہ ایران کے خلاف اسلحوں سمیت اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں بحال کردی گئی ہیں۔ امریکہ کے اس دعوے کی بڑے پیمانے پر مخالفت کی گئی ہے ۔

یورپی ٹرائیکا کے علاوہ روس اور چین نے ابھی حال ہی میں ایک مشترکہ بیان جاری کر کے ایٹمی سمجھوتے سے امریکہ کے یکطرفہ طور پر باہر نکل جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن، سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے تحت ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو بحال نہیں کر سکتا۔
https://taghribnews.com/vdcdk50ozyt05f6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ