تاریخ شائع کریں2020 27 September گھنٹہ 20:32
خبر کا کوڈ : 477145

لندن: پولیس کی کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی سرکوبی،

لندن میں کئی ہزار لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے قرنطینہ کی مخالفت میں مظاہرے کئے۔
لندن: پولیس کی کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی سرکوبی،
برطانوی پولیس نے کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی سرکوبی کے لئے طاقت کا استعمال کیا اور کم سے کم سولہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق لندن میں کئی ہزار لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے قرنطینہ کی مخالفت میں مظاہرے کئے۔

لندن کی پولیس نے سماجی فاصلے اور ماسک لگانے سمیت دیگر میڈیکل ہدایات کی پابندی نہ کئے جانے کے بہانے مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور انہیں منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔

لندن پولیس کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ ان جھڑپوں کے دوران کم سے کم نو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ سولہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 مظاہرین آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ ہم موافق نہیں ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم کووڈ انیس کے پھیلاؤ پر یقین نہیں رکھتے اور یہ عوام کو کنٹرول کرنے کے لئے برطانوی حکومت کی پھیلائی ہوئی افواہ ہے۔

گزشتہ دو دنوں سے لندن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کر رہے ہیں اور پولیس ان کے خلاف پرتشدد اقدامات کر رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkqnkm23nqzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ