QR codeQR code

شام کا ایران کے خلاف واشنگٹن کے دشمنانہ اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ،

27 Sep 2020 گھنٹہ 18:34

شام کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکہ کے موقف کی مذمت کرتے ہوئے تہران کے خلاف واشنگٹن کے دشمنانہ اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔


الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر علاقے کو ناامن کرنے اور جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی امریکی پالیسی کے خلاف ایران کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن، عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور عالمی فیصلوں کا احترام نہیں کر رہا ہے۔

شام کے وزیر خارجہ نے اسی طرح کیوبا اور وینزویلا کے خلاف اقتصادی محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے ان ممالک کی ارضی سالمیت اور حکمرانی پر تاکید کرتے ہوئے ان ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے پر تاکید کی۔ ولید المعلم نے شام میں امریکی اور ترکی کی فوجی موجودگی کو قبضہ کرنے کی پالیسی قرار دیا۔

شام کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیل عالمی اداروں کی خاموشی سے فائدہ اٹھا کر مقبوضہ جولان میں شامی عوام کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، کہا کہ اسرائیل شام میں واضح اور آشکارا طور پر دہشتگردوں کی حمایت کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 477122

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/477122/شام-کا-ایران-کے-خلاف-واشنگٹن-دشمنانہ-اقدامات-خاتمے-مطالبہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com