تاریخ شائع کریں۶ مهر ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۸:۱۶
خبر کا کوڈ : 477118

ٹرمپ کا سپریم کورٹ کی خاتون جج کے نام کا اعلان ،

امریکہ کے صدر نے سپریم کورٹ کی جج کے لیے ایمی کونی بیریٹ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔
ٹرمپ کا سپریم کورٹ کی خاتون جج کے نام کا اعلان ،
رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی جج کے لیے قدامت پسند ایمی کونی بیریٹ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔

ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ٹرمپ کو چاہئے کہ وہ سینیٹ الیکشن سے پہلے نامزد سپریم کورٹ جج کی منظوری نہ دے۔

سپریم کورٹ کی جج راث بیدر گینسبرگ کا گزشتہ ہفتے 87 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔

امریکی سپریم کورٹ میں 9 ججز ہیں جن کا امریکی صدر انتخاب کرتے ہیں اور ججز تادم مرگ اس عہدے پر فائز رہتے ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdchzqnk623nqzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس