تاریخ شائع کریں2020 26 September گھنٹہ 16:35
خبر کا کوڈ : 476997

وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی موقف جرات وتدبرسے پیش کیا، ترجمان دفترخارجہ

بھارتی غیرقانونی ویک طرفہ اقدامات اور ریاستی دہشت گردی علاقائی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے؛وزیراعظم پاکستان
وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں پاکستانی موقف جرات وتدبرسے پیش کیا، ترجمان دفترخارجہ
پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر پاکستان کا موقف وضاحت، جرات وتدبر اور بصیرت سے بیان کیا۔ 

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب پر بیان پر کہا کہ وزیراعظم نے تنازعہ جموں وکشمیرکو مفصل اور مدلل انداز میں پیش کیا، بھارتی جارحیت اور ریاستی دہشت گردی، کشمیریوں کے حقوق اور استصواب رائے کے حق کا وعدہ پورے کرنے پر زوردیا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے تنازعہ جموں وکشمیر کے حوالے سے بھارتی غیرقانونی ویک طرفہ اقدامات اور ریاستی دہشت گردی کو علاقائی امن اور سلامتی کے لئے خطرہ قراردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کی امن کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کو مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی جانب بڑھنے کا مشوردیا،

وزیراعظم عمران خان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں جاری غیرانسانی فوجی محاصرہ فوری طورپر ختم کرے، وزیراعظم نے بھارت پر زور دیا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ماورائے عدالت شہادتوں کا سلسلہ فوری بند کرے۔ 

وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اس دیرینہ مسئلہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی وعلاقائی مسائل سے متعلق پاکستان کی جانب سے ٹھوس تجاویزبین الاقوامی رہنماوں کے سامنے رکھیں، وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی تبدیلی، سلامتی کونسل میں اصلاحات اوربین الاقوامی امن وسلامتی جیسے اہم امور پر پاکستان کا موقف بیان کیا۔ 

وزیراعظم نے مسئلہ فلسطین، افغان عمل، اسلاموفوبیا، کورونا، سرمائے کی غیرقانونی منتقلی کے اثرات اوران کے حل پرکھل کربات کی۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کی طرز پر نئے پاکستان کی تعمیر کے اپنی حکومت کے ویژن کوبیان کیا۔
https://taghribnews.com/vdcb90bazrhbz9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ