QR codeQR code

فلسطینی عوام اپنی استقامت اور جدوجہد جاری رکھیں گے:محمود عباس

26 Sep 2020 گھنٹہ 16:12

سینچری ڈیل اور غرب اردن کے الحاق کے منصوبے سے فلسطین کی 33 فیصد مزید سرزمین چلی جائے گی۔ صدر محمود عباس


فلسطینی انتظامیہ کے صدر نے مسئلہ فلسطین کی نابودی کے لئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی استقامت اور جدوجہد جاری رکھیں گے اور آخر کار کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے کہا کہ سینچری ڈیل اور غرب اردن کے الحاق کے منصوبے سے فلسطین کی 33 فیصد مزید سرزمین چلی جائے گی۔ 

ان کا کہنا تھا اکہ امریکہ اور اسرائیل سینچری ڈیل کو عالمی قوانین کا متبادل قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کوئی تبدیلی فلسطینی عوام کی مرضی کے بغیر پائیدار نہیں ہوگی اس لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو چاہئے کہ وہ خلیج فارس کے ممالک کی عالمی کانفرنس بلائیں۔   

محمود عباس کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں عالمی قوانین کے تحت حقیقی امن کے قیام کے لیے فلطسین سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرانا اور 1967 کی حیثیت کو بحال کرنا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 476991

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/476991/فلسطینی-عوام-اپنی-استقامت-اور-جدوجہد-جاری-رکھیں-گے-محمود-عباس

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com