تاریخ شائع کریں۵ مهر ۱۳۹۹ گھنٹہ ۰:۱۵
خبر کا کوڈ : 476919

میگزین چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر پر چاقو بردار شخص کا حملہ،

فرانس میں بدنام زمانہ میگزین چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے نزدیک چاقو بردار شخص نے راہگیروں پر حملہ کردیا۔
میگزین چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر پر چاقو بردار شخص کا حملہ،
نبی آخری الزماں کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے رسوائے زمانہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر پر چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق فرانس میں بدنام زمانہ میگزین چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر کے نزدیک چاقو بردار شخص نے راہگیروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے چاقو بردار شخص کے حملے کی اطلاع ملتے ہی چارلی ہیبڈو کے دفتر سمیت پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور ایک شخص کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے جو مبینہ طور پر حملہ آور ہی ہے۔ قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور دو ہیں۔

چارلی ہیبڈو کے سابق دفتر پر حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب حال ہی میں عدالت میں 14 مشتبہ افراد کیخلاف سماعت کا آغاز کیا گیا ہے جن پر 2015 میں گستاخانہ خاکے شائع ہونے کے بعد چارلی ہیبڈو کے دفتر پر مسلح حملے میں 12 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcfyvdj1w6de1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس