QR codeQR code

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،

25 Sep 2020 گھنٹہ 23:52

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔


بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ سیکٹر میں شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی فورسزکی فائرنگ سے 8 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال بھارتی فوج کی جانب سے اب تک جنگ بندی کی 2340 خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 476913

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/476913/بھارتی-فورسز-کی-لائن-آف-کنٹرول-پر-سیز-فائر-معاہدے-خلاف-ورزی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com