تاریخ شائع کریں2020 23 September گھنٹہ 17:28
خبر کا کوڈ : 476757

امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں انسانیت کے خلاف جرم ہے، ایران

ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے اسماعیل بقایی کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب،
امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں انسانیت کے خلاف جرم ہے، ایران
جنیوا میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے یکطرفہ پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پابندیوں پر یورپ کا غیر فعال موقف ناقابل قبول ہے۔

جنیوا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے اسماعیل بقایی ہامانہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، انسانی حقوق کے ہائی کمشنر اور انسانی حقوق کے طریقہ کار کی پابندیوں کو ختم کرنے کرنے کے لئے متعدد درخواستوں کو نظر انداز کرنے کو عالمی برادری کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا اور اس سے مقابلہ کرنے پر تاکید کی۔

انہوں نے سلامتی کونسل کے ممبروں کی سخت مخالفت کے باوجود امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل کی ختم ہونے والی پابندیوں کو دوبارہ لاگو کرنے کی کوشش کو امریکی غنڈہ گردی اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کو نظرانداز ہونے کی علامت قرار دیا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت جیسے بین الاقوامی عدالتی ادارے بھی پابندیوں اور دھمکیاں دینے میں امریکی خطرے سے محفوظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے حال ہی میں پراسیکیوٹر اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے متعدد ججوں کو افغانستان میں امریکی فوج کے خلاف الزامات کی پیروی کرنے کی وجہ سے پابندیاں عائد کی۔
https://taghribnews.com/vdcftvdjew6deea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ