QR codeQR code

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

23 Sep 2020 گھنٹہ 17:15

سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔


سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ  پاکستان طے پاگیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، جس کے  بعد اب چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کا دورہ  پاکستان طے پا گیا ہے، اور وہ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق  ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اعلی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے  ملاقاتیں ہوں گی، اور ان ملاقاتوں میں جاری افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، پاک افغان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بھی بات ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 476754

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/476754/ڈاکٹر-عبداللہ-پاکستان-کا-دورہ-کریں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com