تاریخ شائع کریں۲ مهر ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۶:۵۹
خبر کا کوڈ : 476750

امریکا کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت:چینی صدر

چین نے امریکا کو تہذیبوں کے تصادم کے خطرے سے  خبردار کرتے ہوئے مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی پیش کش کی ہے۔
امریکا کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت:چینی صدر
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کسی ملک کے ساتھ سرد جنگ کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں ںے تہذیبوں کے تصادم کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے امریکا کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی دعوت دی۔

اس سے قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دیا۔ فرانسیسی صدر یمانیول میکرون نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں دنیا  کا مستقبل چین اور امریکا کی مسابقت تک محدود نہیں کرنا چاہیے۔ نئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر اتفاق رائے کی تجدید کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقعے پر جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں عالمی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے  خطاب کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔
http://www.taghribnews.com/vdciwqa5ut1ayy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس