تاریخ شائع کریں2020 22 September گھنٹہ 20:50
خبر کا کوڈ : 476665

بھارت ، کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ،

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 86 ہزار961 کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے۔
بھارت ، کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ،
بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 86 ہزار961 کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 60 ہزار جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بھارت کی مختلف ریاستوں میں چھ ماہ بعد اسکول اور کالج میں کلاسز کا آغازہوگیا جبکہ مشہور یادگار تاج محل بھی عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے ادھر آکلینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ کے تمام شہروں میں عائد پابندیاں ختم کردی گئیں، آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں 3 ماہ میں سب سے کم کیس ریکارڈ ہوئے، تاہم حکام نے پابندیوں میں نرمی کا امکان رد کردیا ہے۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل اور اس کے قریبی علاقوں میں بھی اسکول کھول دیے گئےجبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 3 کروڑ  سے زائد ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd990okyt0596.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ