تاریخ شائع کریں2020 22 September گھنٹہ 16:00
خبر کا کوڈ : 476628

یمن: انصاراللہ کا انقلاب کی سالگرہ کے حوالے سے یمنی قوم سے خطاب

تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل کی یمن کے معاملات میں امریکہ کی بڑھتی مداخلت پر کڑی نکتہ چینی ،
یمن: انصاراللہ کا انقلاب کی سالگرہ کے حوالے سے یمنی قوم سے خطاب
یمن کی عوامی اور مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن کے انقلاب کی سالگرہ کے حوالے سے یمنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے یمن کے معاملات میں امریکہ کی بڑھتی مداخلت پر کڑی نکتہ چینی کی۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سید عبدالملک الحوثی نے 21 ستمبر 2014 میں یمن میں عوامی انقلاب کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ اس انقلاب کا مقصد یمن کی آزادی و استقلال تھا۔

انہوں نے آزادی اور خود مختاری کو انقلاب کا اعلیٰ ترین ہدف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اہداف سے قبل یمنی عوام استعمار کی سازشوں اور پسماندگی میں گھر کر زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔ 

انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں یمن کے اندر بڑھتی امریکی مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام اس خیال میں تھے کہ یمن کے عوام امریکی مداخلتوں اور اپنی آزادی اور خود مختاری کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔

عبدالملک الحوثی نے امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سازشی معاہدہ کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر سعودی عرب، امریکہ کے لئے دودھ دینے والی گائے ہے تو امارات اس کے لئے دودھ دینے والی بکری ہے۔

سعودی عرب، امارات اور بحرین کے تمام اقدامات نہ صرف امریکہ و اسرائیل کے مفاد میں ہیں بلکہ خود ان کیلئے بھی اسٹراٹیجیک غلطی ہے۔
https://taghribnews.com/vdccieq042bqme8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ