QR codeQR code

میران شاہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن،

20 Sep 2020 گھنٹہ 3:13

میران شاہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی شہید ہوگئے۔


راولپنڈی، میران شاہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں میران شاہ کے علاقے سپالگا میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا، اس دوران  فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی شہید ہوگئے۔

شہدا میں سوات کے رہائشی 38 سالہ حوالدار تاجدار علی اور پاڑا چنار کے رہائشی 22 سالہ سپاہی راشد شامل ہیں۔ 

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔


خبر کا کوڈ: 476396

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/476396/میران-شاہ-میں-دہشت-گردوں-کے-خلاف-ا-پریشن

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com