تاریخ شائع کریں2020 20 September گھنٹہ 03:07
خبر کا کوڈ : 476395

قرارداد 2231 کی خلاف ورزی پر امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایران کو اقوام متحدہ کے منشورکی شق 51 کے مطابق اپنے ذاتی اور قومی و ملکی دفاع کا بھر پور حق حاصل ہے:سید کمال خرازی
قرارداد 2231 کی خلاف ورزی پر امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹراٹیجک کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے منشورکی شق 51 کے مطابق اپنے ذاتی اور قومی و ملکی دفاع کا بھر پور حق حاصل ہے اور سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کرنے پر امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹراٹیجک کونسل کے سربراہ اور ایران کے سابق وزیر خارجہ سید کمال خرازی نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی بیانات اور پروپیگنڈے اتنے غلط ، بے بنیاد اور جھوٹے ہیں کہ امریکہ کے اتحادی بھی امریکہ کے اس کھلے اور آشکارا جھوٹ کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

ایران کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ناجائز اورغیر قانونی طریقے  سے دوسرے ممالک پر اپنی دھونس اور دھمکی جمانے کی کوشش کرتا رہتا ہے اور امریکہ نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اقوام متحدہ کے منشور کی شق 51 کی روشنی میں امریکہ کے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔


 
https://taghribnews.com/vdcdn90okyt05s6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ