QR codeQR code

فرانس نے حزب اللہ کے بارے میں امریکی دعوے کو مسترد کر دیا،

20 Sep 2020 گھنٹہ 2:29

حزب اللہ کی طرف سے کیمیائی مواد جمع کرنے کے بارے میں کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، حزب اللہ کے بارے میں امریکی دعوی بے بنیاد ہے۔ فرانسیسی حکومت


فرانسیسی حکومت نے حزب اللہ کے بارے میں امریکی دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے کیمیائی مواد جمع کرنے کے بارے میں کوئی شواہد موجود نہیں ہیں اور حزب اللہ کے بارے میں امریکی دعوی بے بنیاد ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی طرف سے کیمیائی مواد جمع کرنے کے بارے میں شواہد موجود نہیں ہیں۔  اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے حزب اللہ لبنان کی طرف سے کیمیائی مواد جمع کرنے کا دعوی کیا تھا ۔


خبر کا کوڈ: 476389

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/476389/فرانس-نے-حزب-اللہ-کے-بارے-میں-امریکی-دعوے-کو-مسترد-کر-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com