تاریخ شائع کریں2020 19 September گھنٹہ 18:16
خبر کا کوڈ : 476343

مرحومہ ڈاکٹر طوبی کرمانی کے انتقال پر مجلس ترحیم

ادارہ فرھنگ و ارتباطات اسلامی میں مسلمان خواتین کی عالمی یونین کی سربراہ ڈاکٹر طوبی کرمانی کے انتقال کے سلسلے میں منعقدہ مجلس ترحیم میں مقام معظم رہبری کے دفتر کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپائگانی، ادارہ فرھنگ و ارتباطات کے سربراہ ابوذر ابراہیمی، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام حمید شہریاری اور مرحومہ کہ اہل خانہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
مرحومہ ڈاکٹر طوبی کرمانی کے انتقال پر مجلس ترحیم
ادارہ فرھنگ و ارتباطات اسلامی میں مسلمان خواتین کی عالمی یونین کی سربراہ ڈاکٹر طوبی کرمانی کے انتقال کے سلسلے میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب نیوز کے مطابق ادارہ فرھنگ و ارتباطات اسلامی میں مسلمان خواتین کی عالمی یونین کی سربراہ ڈاکٹر طوبی کرمانی کے انتقال کے سلسلے میں منعقدہ مجلس ترحیم میں مقام معظم رہبری کے دفتر کے انچارج حجت الاسلام و المسلمین محمد محمدی گلپائگانی، ادارہ فرھنگ و ارتباطات کے سربراہ ابوذر ابراہیمی، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام حمید شہریاری اور مرحومہ کہ اہل خانہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آیت اللہ محمدی گلپائیگانی نے اس مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ طوبی کرمانی کی ایک خصوصیت ان کا علمی مقام تھا؛ مرحومہ طوبی کرمانی کو خداوند متعال نے عظیم علمی سرمائے سے نوازا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحومہ نے اپنی پوری زندگی کو دین اسلام کے لئے وقف کردیا تھا، اور اسی سلسلے میں انہوں نے امریکہ، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، تاجکستان، فرانس، متحدہ عرب امارات، الجزائر، لبنان اور دیگر ممالک کا سفر بھی کیا۔

آیت اللہ گلپائگانی نے اسلامی انقلاب کے اوائل میں خواتین کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقدس دفاع کے دوران خواتین کا کردار مردوں سے کمتر نہیں تھا؛ یہ اسلامی انقلاب کی برکت ہے کہ حترمہ طوبی کرمانی جیسی خواتین نے اپنے آپ کو ثابت کر دکھایا اور ہمیں ان خواتین کی قدردانی کرنی چاہئے۔
 
https://taghribnews.com/vdcgt39twak9uw4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ