QR codeQR code

وزیراعظم اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنے کا بل لانے کی منظوری ،

19 Sep 2020 گھنٹہ 17:55

پاکستان کے وزیراعظم نے اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنے کا بل لانے کی منظوری دے دی ہے۔


رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی ہدایت کی ہے اور سرکاری خرچ پر وی آئی پی اخراجات کے سد باب کے لیے قانون سازی پر کام کرنے کا کہا ہے۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے مطابق سربراہان مملکت کی مراعات میں کمی کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔ ماضی میں سربراہان نے ایک سے زائد رہائش گاہوں کو کیمپ آفسز کا درجہ دیا ۔

بل کے ذریعے سربراہان مملکت کے کئی شہروں میں کیمپ آفسز ڈکلیئر کرنے کی شق کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ صدر اور وزیراعظم صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔ سکیورٹی، ملازمین، کھانے پینے، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی مد میں کروڑوں روپے خرچ ہوتے۔ انتخابی منشور سمیت عوام سے کفایت شعاری کا وعدہ پورا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 476338

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/476338/وزیراعظم-اور-صدر-پاکستان-کی-مراعات-کم-کرنے-کا-بل-لانے-منظوری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com