تاریخ شائع کریں2020 19 September گھنٹہ 17:26
خبر کا کوڈ : 476332

بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ 
بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کیا، اس دوران گولہ بارود سمیت اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کردیے گئے ہیں اور آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcexp8ewjh8fxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ