تاریخ شائع کریں2020 18 September گھنٹہ 18:59
خبر کا کوڈ : 476232

پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال بہتر ہورہی ہے.

پاکستان میں آج 18 ستمبر کی صبح تک مزید 445 کیسز اور 5 اموات کا اضافہ ہوا.
پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال بہتر ہورہی ہے.
پاکستان میں اگرچہ کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال بہتر ہورہی ہے تاہم گزشتہ 2 روز سے ملک کے کچھ حصوں میں کیسز کی تعداد میں کچھ حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہے جس میں سے 2 لاکھ 91 ہزار 683 صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ 6 ہزار 408 کا انتقال ہوا ہے۔

پاکستان میں آج 18 ستمبر کی صبح تک مزید 445 کیسز اور 5 اموات کا اضافہ ہوا تاہم ان کیسز میں 193 کیسز بلوچستان اور 57 خیبرپختونخوا کے بھی شامل تھے جو گزشتہ روز کے اعداد و شمار تھے تاہم یہ رپورٹ آج ہوئے۔

بلوچستان میں ان کیسز کے بعد مجموعی تعداد 13 ہزار 991 جبکہ خیبرپختونخوا میں مجموعی کیسز 37 ہزار 242 ہوگئی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا، جس کے بعد یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں پھیل گیا۔

ابتدا میں فروری سے مارچ کے دوران تک ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کافی کم رہی تاہم اپریل میں ان کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔ جس کے بعد مئی میں کیسز اور اموات کی یہ تعداد بڑھی اور بعد ازاں جون میں صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہوگئی۔

جون میں پاکستان میں یومیہ کیسز 6 ہزار اور اموات 100 سے زیادہ رپورٹ ہونے لگیں اور ہسپتالوں پر دباؤ بھی بڑھ گیا۔ تاہم بعد ازاں جولائی میں کیسز اور اموات کی تعداد ایک مرتبہ پھر کم ہونا شروع ہوئی جس میں اگست میں مزید بہتری آئی۔
https://taghribnews.com/vdcds90oxyt05x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ