تاریخ شائع کریں2020 17 September گھنٹہ 23:39
خبر کا کوڈ : 476177

کویت: ایک لاکھ 27 ہزار غیرملکی اقامہ سے محروم

کویت کا اقامہ رکھنے والے ایک لاکھ 27 ہزار غیرملکی کورونا وائرس کے باعث آن لائن توسیع کرانے میں ناکام رہے۔
کویت: ایک لاکھ 27 ہزار غیرملکی اقامہ سے محروم
کویت کا اقامہ رکھنے والے ایک لاکھ 27 ہزار غیرملکی کورونا وائرس کے باعث آن لائن توسیع کرانے میں ناکام رہے جس کے نتیجے میں وہ اقامے سے محروم ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث کویت نے پروازوں پر پابندی عائد کررکھی ہے اور اقامہ رکھنے والے لاکھوں افراد اپنے ملکوں میں پھنس گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ سب کچھ ان اقامہ ہولڈرز کی وجہ سے ہوا ہے جو توسیع کرانے میں ناکام ہوئے یا پھر اسپانسر یا حکومتی اداروں کا سوچ سمجھ کر کیا ہوا اقدام ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے غیرملکیوں کو پرمٹ کی آن لائن توسیع جلدی کرانے کی یاد دہانی اور سہولت فراہم کرنے کی پیش کش کے باوجود ان میں سے اکثر نے انسانی بنیادوں پر کے گئے فیصلے سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

حکام کے مطابق اس وقت کویت کا اقامہ رکھنے والے تقریباً 5 لاکھ افراد ملک سے باہر ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbz0bazrhbz8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ