تاریخ شائع کریں2020 17 September گھنٹہ 23:29
خبر کا کوڈ : 476175

سمندری طوفان ’سیلی‘ نے امریکہ میں تباہی مچادی،

سمندری طوفان ’سیلی‘ نے امریکی ریاستوں فلوریڈا اور الاباما کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی،
سمندری طوفان ’سیلی‘ نے امریکہ میں تباہی مچادی،
سمندری طوفان ’سیلی‘ نے امریکی ریاستوں فلوریڈا اور الاباما کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی، طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بدترین سیلابوں کا خطرہ بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان علاقوں میں ایک سو پانچ میل فی گھنٹہ ہواؤں کی رفتار کے ساتھ کیٹگری ٹو شدت کے طوفان سے ساحلی علاقوں میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

متاثرہ علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرگئے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ سڑکیں کئی فُٹ پانی میں ڈوبنے سے ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی۔

اس کے ساتھ ساتھ علاقوں میں اٹھارہ انچ تک طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام نے متاثرہ علاقے کے لوگوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے طوفان کے زیرِاثر تین فٹ تک بارش ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔
http://www.taghribnews.com/vdcjamexiuqeavz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس