تاریخ شائع کریں2020 17 September گھنٹہ 18:43
خبر کا کوڈ : 476135

ملک میں شیعہ، سنی فساد کرانا بھارتی سازش تھی۔ شیخ رشید

ملک میں شیعہ، سنی فساد کرانا بھارتی سازش تھی اور اس سلسلے میں کچھ لوگ پکڑے بھی گئے ہیں۔ وزیر ریلوے پاکستان
ملک میں شیعہ، سنی فساد کرانا بھارتی سازش تھی۔ شیخ رشید
پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں شیعہ، سنی فساد کرانا بھارتی سازش تھی اور اس سلسلے میں کچھ لوگ پکڑے بھی گئے ہیں۔

راولپنڈی میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  گزشتہ روز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قانون سازی حکومت کی بہت بڑی فتح ہے، حکومت نے ایک پل عبور کیا ہے اور ثابت کیا کہ اس نے بارگیننگ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے منی بل پر سرنڈر نہیں کیا، نیب کے کیسز میں جھکاؤ نہیں جبکہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف، جو حساس نوعیت کا بل تھا، اس کی مخالفت کی۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ 20 تاریخ کو اپوزیشن اپنے سے بڑا کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، نہ وہ کرسکتی ہے، سینیٹ کے انتخابات میں ان کے 64 اراکین ہوتے ہیں اور وہ اس کمرے سے اُس کمرے میں جانے سے 44 ہوجاتے ہیں جبکہ کل ان کے 38 اراکین کم تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کل اتنا رگڑا لگا کہ جو بل منظور نہیں ہونے والے تھے وہ بھی حکومت نے منظور کروا دیے۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ طعنہ دے رہے ہیں کہ کل قانون کو روندا گیا، تو کوئی ایسا کام نہیں کیا گیا کیونکہ ایوان میں تقریر وہی کرسکتا ہے جس نے ترمیم داخل کروائی ہو۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 20 اور 22 کو اپوزیشن کی کانفرنس اور اے پی سی ناکام ہوگی اور یہ جلسے اور جلوسوں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔ دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی سازش تھی کہ اس ملک میں شیعہ، سنی فساد کروایا جائے اور کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں جو راولپنڈی، اسلام آباد کے علما کو شہید کرنا چاہتے تھے تاکہ اس ملک میں آگ لگے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ میں تمام علما کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی امن کا شہر ہے، ہم سب یہاں ایک ہے، ہم نے نہ کسی کے عقیدے کو چھیڑنا ہے نہ اپنے عقیدے کو چھوڑنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfmvdjtw6deya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ