تاریخ شائع کریں2020 15 September گھنٹہ 17:49
خبر کا کوڈ : 475958

آج عرب لیگ کی موت اور عرب تاریخ کا سیاہ دن ہے۔

عالمی کلینڈر میں اس دن کا بھی عربوں کی شکستوں اور ناکامیوں کے دنوں میں اضافہ ہوجائےگا۔
آج عرب لیگ کی موت اور عرب تاریخ کا سیاہ دن ہے۔
القدس العربی کے حوالے سے خبر ہے کہ فلسطین کے وزير اعظم محمد اشتیہ نے واشنگٹن میں آج  امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر دستخط کے دن کو عرب لیگ کی موت کا دن اور عرب تاریخ کا سیاہ دن قراردیا ہے۔

فلسطینی وزير اعظم نے کہا کہ عالمی کلینڈر میں اس دن کا بھی عربوں کی شکستوں اور ناکامیوں کے دنوں میں اضافہ ہوجائےگا۔

فلسطینی وزير اعظم نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے ذلت آمیز معاہدے کی تقریب میں شرکت نہ کریں۔

واضح رہے کہ آج واشنگٹن میں امیرکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں  متحدہ عرب امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

دنیائے اسلام میں امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کو اسلام، مسلمانوں اور فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت اور غداری قراردیا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchmmnk623nqwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ