تاریخ شائع کریں2020 15 September گھنٹہ 17:45
خبر کا کوڈ : 475957

قطر کا 4 عرب ممالک کے محاصرے کا استقامت کے ساتھ مقابلہ جاری

قطر کی طرف سے سعودی عرب، بحرین ، امارات اور مصر کے ظالمانہ محاصرے کا استقامت کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔
قطر کا 4 عرب ممالک کے محاصرے کا استقامت کے ساتھ مقابلہ جاری
قطر کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کی طرف سے سعودی عرب، بحرین ، امارات اور مصر کے ظالمانہ محاصرے کا استقامت کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔

القدس العربی کے حوالے سے خبر ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اعلان کیا ہے کہ  قطر کی طرف سے سعودی عرب، بحرین ، امارات اور مصر کے ظالمانہ محاصرے  کا استقامت کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔

قطر کے وزير خارجہ نے دوحہ اور واشنگٹن کے درمیان اسٹراٹیجک مذاکرات کے تیسرے مرحلے میں اعلان کیا ہے کہ قطر کی جانب سے عرب ممالک کے محاصرے کا طاقت اور قدرت کے ساتھ  مقابلہ جاری ہے۔

محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ درحقیقت قطر نے سعودی عرب، امارات اور بحرین کے محاصرے کو ناکام بنادیا ہے۔ اس نے کہا کہ قطر کی خارجہ پالیسی امن و صلح اور ثبات کے اقدار پر مشتمل ہے جو قطر کے قومی اقدار کا مظہر ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnn9tuak9uy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ