تاریخ شائع کریں2020 15 September گھنٹہ 17:26
خبر کا کوڈ : 475951

بی جے پی کا مقبوضہ کشمیر میں 50 ہزار مندر تعمیر کرنے کا اعلان

بھارت نے مقبوضہ علاقے میں تقریباً 50 ہزار مندر قائم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
بی جے پی کا مقبوضہ کشمیر میں 50 ہزار مندر تعمیر کرنے کا اعلان
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر کو جلد ازجلد ہندو علاقے میں تبدیل کرنے کے نریندر مودی کی فسطائی حکومت کے مذموم منصوبے کے تحت بھارت نے مقبوضہ علاقے میں تقریباً 50 ہزار مندر قائم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے خستہ حال مندروں کی تعمیرنو کے نام پر کئی تاریخی مساجد اور درگاہوںکی نشاندہی کی ہے جہاں یہ مندر قائم کیے جارہے ہیں جیسا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی گٹھ جوڑ کا بدنام زمانہ طریقہ واردات رہا ہے۔ بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مساجد ہندوؤں کے قدیم مذہبی مقامات پر تعمیر کی گئی تھیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے طول وعرض میں فوجی کار روائیوں میں اضافے کے تناظر میں جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پرتشدد کارروائیوں کو منظم اور ادارہ جاتی انداز میں استعمال کر رہا ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں وکشمیرکے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے بانڈی پورہ سب جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcammny649n0o1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ