تاریخ شائع کریں2020 14 September گھنٹہ 20:30
خبر کا کوڈ : 475863

اسرائیل کے ساتھ بحرین اور امارات کے سفارتی تعلقات شرمناک اقدام ہے۔ڈاکٹر ولایتی

​​​​​​​اماراتی اور بحرینی حکام نے فلسطینی مسلمانوں اور دنیا کے حریت پسند مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیاہے۔
اسرائیل کے ساتھ بحرین اور امارات کے سفارتی تعلقات شرمناک اقدام ہے۔ڈاکٹر ولایتی
رپورٹ کے مطابق اسلامی بیداری کی عالمی کونسل کے سکریٹری اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے اسرائیل کے ساتھ  بحرین اور امارات کی طرف سے سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے شرمناک اقدام کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات کے حکمراں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرکے پانی پرگھرتعمیرکررہے ہیں۔

ڈاکٹر ولایتی نے آل خلیفہ اور آل نہیان کے اسرائیل کے ساتھ  شرمناک تعلقات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی اور بحرینی حکام نے فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی تحریک کو نقصان پہنچانے کی بھر پور کوشش کی ہے۔

اماراتی اور بحرینی حکام نے فلسطینی مسلمانوں اور دنیا کے حریت پسند مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ دیاہے۔ امارات اور بحرین نے امریکہ اور اسرائیل کے ظالمانہ منصوبوں کی حمایت کرکے کئی ملین حریت پسند انسان کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے عالمی سطح پر امریکہ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے اور امریکی صدر ٹرمپ کو آئندہ صدارتی انتخابات میں کامیاب کرانے کی ناکام اور مذموم تلاش و کوشش کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امارات اور بحرین کا شرمناک اقدام صدی معاملے کے نفاذ اور بڑے اسرائیل کی تشکیل کا ایک حصہ ہے۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے فلسطینی مسلمانوں کے دشمنوں کو مزید جری بنا دیا ہے، امارات اور بحرین کا چھپا ہوا منافقانہ چہرہ دنیائے اسلام اور حریت پسند مسلمانوں کے سامنے مزید نمایاں ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccepq012bqm48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ