تاریخ شائع کریں۲۴ شهريور ۱۳۹۹ گھنٹہ ۱۹:۳۱
خبر کا کوڈ : 475856

امریکی فوج عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ چین

​​​​​​​امریکا کی جانب سے عراق، لیبیا، شام اور دیگر ممالک میں دو دہائیوں کے دوران کی گئی جارحیت کے نتیجے میں 8 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
امریکی فوج عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ چین
خبر رساں ادارے کے مطابق 2 ستمبر کو امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے  کانگریس میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں چینی فوج کو امریکا کے قومی مفاد اور عالمی امن کے لیے خطرہ قراردیا گیا تھا۔

اس رپورٹ پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے حقائق کو مسخ کیا گیا اور اس کے دفاعی استعداد کے مقاصد کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں پیپلز لبریشن آرمی اور سوا ارب سے زائد چینی عوام کے رشتوں کو کمزور کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

چین کی وزارت دفاع  کے ترجمان کرنل یو ژیان نے کہا کہ کئیگزرے برس اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ یہ امریکا ہی ہے جو علاقائی بے چینی اور عالمی سطح پر امن کو برباد کرنے والا ملک ہے۔

امریکا کی جانب سے عراق، لیبیا، شام اور دیگر ممالک میں دو دہائیوں کے دوران کی گئی جارحیت کے نتیجے میں 8 لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور کروڑوں نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
http://www.taghribnews.com/vdcenn8epjh8fvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس