QR codeQR code

اسرائیل میں کووڈ-19 کے کیسز میں مسلسل اضافہ

14 Sep 2020 گھنٹہ 19:28

اسرائیل میں کووڈ-19 کے کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث ملک بھر میں آئندہ جمعے سے 3 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔


خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے تیزی پھیلنے والی وبا کے پیش نظر اسرائیل نے دوسری بار ملک گیر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ جمعہ سے تین ہفتوں کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا جس کی خلاف ورزی پر سزائیں بھی دی جائیں گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ملک گیر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کابینہ کے ایک اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا تاہم لاک ڈاؤن کے دوران مذہبی تعطیلات بھی آجائیں گے جس پر یہودی آرتھوڈوکس وزیر تعمیرات یعکوف لیتزمان نے اپنے عہدے سے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا۔

وزیر تعمیرات نے لاک ڈاؤن کو مذہبی تہوار کے اختتام تک موخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کے سال نو ’’روش ھاشاناہ‘‘ کا موقع ہے جس میں 18 سمتبر سے 20 ستمبر تک مذہبی تعطیلات بھی دی جاتی ہیں لیکن ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری نہ تو مذہبی تہوار منا سکیں گے اور نہ تعطیلات سے لطف و اندوز ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اسرائیل بھی انہی ممالک میں شامل ہے جہاں اس وقت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بہت زیادہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 475855

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/475855/اسرائیل-میں-کووڈ-19-کے-کیسز-مسلسل-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com