QR codeQR code

ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے:دفترخارجہ زاہد حفیظ

14 Sep 2020 گھنٹہ 19:21

ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول میں پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔


پاکستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی ناظم الامور گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر ہندوستانی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانے بنانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

پاکستانی ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کے مطابق ہندوستانی ناظم الامور کو پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ایل او سی کے تتہ پانی اور رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں گیارہ سالہ بچی جاں بحق جبکہ 75 سالہ خاتون اور دو لڑکوں سمیت چار شہری شدید زخمی ہو گئے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر تسلسل کے ساتھ سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور ہندوستانی فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 475853

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/475853/ہندوستانی-فوج-نے-ایک-بار-پھر-سیز-فائر-معاہدے-کی-خلاف-ورزی-ہے-دفترخارجہ-زاہد-حفیظ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com