QR codeQR code

دنیا میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،

14 Sep 2020 گھنٹہ 19:05

عالمی سطح پر کورونا وائرس کے روازنہ کی بنیاد پر نئے کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 لاکھ 8 ہزار نئے مریض سامنے آئے جو اب تک روازنہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد کا نیا ریکارڈ ہے جب کہ عالمی سطح پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 384 ہلاکتیں ہوئیں۔

سب سے زیادہ نئے مریض بھارت میں رجسٹر کیے گئے جہاں 24 گھنٹوں میں 94 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے اور 1 ہزار 114 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد دوسرے نمبر پر امریکا اور تیسرے نمبر پر برازیل رہا جہاں بالترتیب 33 ہزار اور 20 ہزار نئے مریض سامنے آئے۔ امریکا میں ایک دن میں 383 اور برازیل میں 415 ہلاکتیں ہوئیں۔

کئی ممالک میں اس وقت کورونا وائرس کے وبائی پھیلاؤ کی دوسری لہر دیکھنے میں آ رہی ہے مگر کئی شدید متاثرہ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں ابھی تک اس وبا کی پہلی لہر بھی اپنی تکمیل کو نہیں پہنچی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق جن تقریباﹰ پانچ درجن ممالک میں کووڈ-19 کا انفیکشن آج بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، ان میں ارجنٹائن، انڈونیشیا، مراکش، اسپین، اور یوکرائن خاص طور پر نمایاں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2 کروڑ 88 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جب کہ اس موزی مرض سے عالمی سطح پر مجموعی ہلاکتیں 9 لاکھ 21 ہزار ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 475849

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/475849/دنیا-میں-کورونا-وائرس-کے-نئے-کیسز-کی-تعداد-ریکارڈ-اضافہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com